: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ فریدہ جلال کی موت کی افواہ اچانک سوشل میڈیا پر
چھا گئی۔ یہی نہیں یہ خبر پھیلتے ہی لوگ سوشل میڈیا پر ان کو خراج عقیدت
بھی پیش کرنے لگے۔ اتوار کی صبح جیسے ہی کسی نے سوشل میڈیا پر ان کی موت کی
جھوٹی خبر پھیلائی، شام تک اس کے بارے میں فریدہ کے گھر والوں سے لوگوں کی
پوچھ گچھ شروع ہو گئی۔
فریدہ کو جب یہ بات پتہ چلی تو پہلے انہیں ہنسی آئی، لیکن جب لوگوں کے
فون
آنے شروع ہوئے تو وہ پریشان ہو گئیں۔ بعد میں خود فریدہ نے بتایا کہ میں
صحت مند ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوا ہے، پتہ نہیں لوگ کیوں اس طرح کی خبریں
پھیلاتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ فریدہ گزشتہ زمانے کی مشہور ہیروئین رہ چکی ہیں اور 100 سے
زیادہ فلموں میں کام بھی کر چکی ہیں۔ 1971 میں آئی فلم 'پارس' کے لئے بیسٹ
سپورٹنگ اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔ فریدہ جلد ہی ایک فلم میں
نظر آنے والی ہیں۔